27 دسمبر 2011 - 20:30

کابل…افغانستان میں بم دھماکے سے نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

ابنا: اتحادی فوج نے آج ایک بیان میں کہا کہ بم مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

بیان میں دھماکے کی جگہ ، مرنے والے فوجیوں کو قومیت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ افغانستان میں اس سال اب تک پانچ سو اکسٹھ اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ سال 711 فوجی مارے گئے تھے۔ 
.........

/169